ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال میں زخمی عمیر اور منیبہ گھر پہنچ گئے

سانحہ ساہیوال میں زخمی عمیر اور منیبہ گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سانحہ ساہیوال میں زخمی ہونے والے عمیر اور منیبہ خلیل کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، گھر پہنچنے پر بچوں کے چہروں سے اداسی نمایاں تھیں وہیں ہر آنکھ پرنم دکھائی دی۔

زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو علاج کے لئے جنرل ہسپتال میں رکھا گیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق عمیر خلیل کو گولی پنڈلی سے چھو کر گزری جبکہ منیبہ کے ہاتھ پر شیشہ لگنے سے زخم آئے، صحت یاب ہونے پر دونوں بچوں کو ڈسچارج کردیا گیا، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بچوں کی عیادت کی۔

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بچے جب گھر پہنچے ہوتے ان کے چہروں سے اداسی عیاں، ہر آنکھ اشکبار تھی، بچوں کے چہرے دیکھ کر جہاں اہلخانہ اپنے آنسو نہ روک سکے تو وہیں محلے دار بھی حالت غم میں رہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بچوں کو نفسیاتی کونسلنگ فراہم کرنے کیلئے روزانہ ایک لیڈی ڈاکٹر کو ان کے گھر جانے کا پابند کیا جائے گا۔