ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری میں درخواستیں دینے والے سائلین خوار

ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری میں درخواستیں دینے والے سائلین خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری میں درخواستیں دینے والے سائلین خوار ہونے لگے، متعلقہ افسران کو مارک کی جانے والی شکاتیں حل کروانے کے لیے سائلین دربدر، افسران کے لارے، شہریوں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں گزشتہ دو ہفتوں میں دو بار کھلی کچہری لگائی جا چکی ہے جس میں اب تک اڑھائی سو کے قریب درخواستیں موصول ہوئی جن کے فوری حل کی یقین دھانی کرواتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کی۔ مسائل حل کروانے کی یقین دھانی بھی کروائی مگر سائلین کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کے پاس جب پہنچتے ہیں تو یا تو ملاقات کا موقع نہیں دیا جاتا یا پھر سے ٹال مٹول کر کے مزید انتظار کرنے کا لارا لگا دیا جاتا ہے۔

 جائیں بھی تو کہاں جائیں، سبزہ زار سے بارش میں بھیگتی آنے والی ضعیف عورت کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل درخواست جمع کروائی مگر تاحال کوئی حل نہیں ہو سکا۔  اے سی سٹی احمد رضا بٹ کے پاس درخواست مارک کی گئی مگر ان کی جانب سے بھی تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور مزید انتظار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer