ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے میاں منشی ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

تفصیلات کے مطابق میاں منشی ہسپتال میں تین روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ تین روز میں پانچ ہزار ٹیمیں 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کریں گی۔

ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے اپنے گھر میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور شہریوں سے بھی پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی۔

پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے صحت مند مستقبل کا ضامن ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer