سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی ممبران کی تعداد میں اضافہ

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی ممبران کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےجےآئی ٹی ممبران کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ پنجاب نےسانحہ ساہیوال پر بنائی جانےوالی جے آئی ٹی میں مزید دو ممبران کااضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی ممبران کی تعداد میں دو نئے ممبران کااضافہ کیا گیا ہے، جے آئی ٹی کےکنوینیئرایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب پولیس اعجازشاہ کولگایا گیا ہے،حساس ادارہ آئی ایس آئی اورآئی بی کےنمائندے بھی جے آئی ٹی کےممبرزہونگے،دو نئے شامل ہو نےوالےممبران میں ڈی ایس پی تحقیقاتی برانچ پنجاب خالد ابوبکراورایس ڈی پی او صدر ساہیوال فلک شیر شامل ہیں۔

جے آئی ٹی3 دن میں واقع پر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ مرتب کرے گی،کنوینیئرکی جانب سےممبران میں سےنامزد کردہ تحقیقات کرنے والے آفیسررپورٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل لاہور سے نکلی فیملی بورے والا شادی میں نہ پہنچ سکی،ساہیوال میں ہی قیامت ٹوٹ پڑی، قادر آباد کے قریب سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی , گولیاں لگنے سے  میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار تین بچے بھی زخمی ہوگئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer