سعید احمد: چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کے احکامات پر حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر موجود رکاوٹیں ہٹا دیں گئیں۔ رکاوٹیں ہٹانے کا کام ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر سرے شام ہی مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے احکامات ملنے پر ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی۔ ٹریفک پولیس نے لفٹر کے ذریعے شام 4 بجے کے قریب راستے سے تمام رکاوٹیں ہٹادیں۔
حمزہ شہباز شریف کے گھر کے سامنے موجود سوسائٹی کا گیٹ بھی عام راہ گیروں کے لیے کھول دیا گیا۔ رکاوٹیں ہٹانے کے بعد عام ٹریفک کو بھی گزرنے کی اجازت دے دی گئی۔