توقیراکرم: ایجوکیٹرز کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ فارم 22 جنوری دوپہر3 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں جمع ہونے والے فارم میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔ فارم 22جنوری دوپہر3بجے تک جمع کروائے جا سکے گے۔ اس موقع پر ڈی ایم اوعابد شوکت گھورکی نے وحدت کالونی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا۔ وہاں فارم جمع کروانے کے لیے بنائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی ایم او کا کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے فارم کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مقصد جو لوگ فارم جمع نہیں کروا سکے وہ بروقت فارم جمع کرواسکیں۔