پیپلز پارٹی5فروری کو موچی گراؤنڈ میں سیاسی پاور شو کرے گی

پیپلز پارٹی5فروری کو موچی گراؤنڈ میں سیاسی پاور شو کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پانچ فروری کو موچی گراونڈ میں سیاسی پاور شو کامظاہرہ کیاجائے گا، پیپلز پارٹی رہنماوں نے موچی گراونڈ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 5 فروری کو تاریخی دروازے کے قریب میدان میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی قیادت نے دورہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مظور کا کہنا تھا کہ موچی دروازے کو لاہور میں سیاسی اہمیت حاصل ہے۔

دوسری جانب جلسے کے حوالے سے حکمت عملی کے متعلق پارٹی رہنماوں کا اجلاس کل ہوگا۔ موچی گیٹ دورہ میں جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور،چوہدری ظہیر،صدر پیپلز پارٹی لاہور عزیز الرحمان چن، وائس پریزیڈنٹ عارف خان،جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ، آغا عباس کا ظمی اورفیاض بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔