ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل
کیپشن: city42 - National hockey Stadium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون،  ہاکی کے عالمی ستارے لاہور میں جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں، اس سلسلے میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بعد ہاکی کے عالمی ستارے بھی لاہور میں جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں، ورلڈ الیون اور قومی ہاکی ٹیم کے مابین دوسرا نمائشی میچ آج دوپہر 2 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس سلسلے میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، میچ سے قبل میوزیکل پرفارمنس بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ورلڈ الیون نے قومی ہاکی ٹیم کو پہلے نمائشی میچ میں پانچ ایک سے شکست دی تھی۔ ورلڈ الیون لاہور میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے ، پاکستان الیون بھی کراچی کا بدلہ لاہور میں چکانے کو تیار ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں