ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

کولمبو میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائر نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کیلئے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا۔