ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی رپورٹنگ کا طریقہ کار تبدیل

پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی رپورٹنگ کا طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کی رپورٹنگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب اے ای اوز براہِ راست ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کو رپورٹ کریں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اے ای اوز پبلک، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو مینجمنٹ اتھارٹی (پیماء) کے تحت چلنے والے اسکولوں کی نگرانی کریں گے۔

تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ تعلیم نے انتظامی افسران کو بھی عملدرآمد رپورٹ مقررہ وقت میں محکمہ کو بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ مانیٹرنگ کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔