راؤ دلشاد: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کے دہلیز پر امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سروے مکمل کر لیا ہے اور اس سروے کے تحت ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ اسی سروے کی بنیاد پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس کے ذریعے مستحقین کو بروقت اور شفاف امداد فراہم کی جائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو سہولت میسر ہو۔