ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نئے مقدمے میں گرفتار

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نئے مقدمے میں گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین  آفاق احمد کے خلاف ٹرک جلانے کے مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/117575-AfaqAhmedPhotoPPI-1366404696/117575-AfaqAhmedPhotoPPI-1366404696-600x450.webp

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ سرجانی پولیس نے ایک مقدمے میں جیل میں گرفتاری ڈال دی۔ 

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ 

عدالت نے دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، تاہم انہیں ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

سرجانی پولیس نے آفاق احمد کو نامعلوم افراد کیخلاف درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم اس مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کریں گے۔ آفاق احمد کا ایف آئی آر میں نام نہیں ہے۔ 

اس پہلے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ آفاق احمد کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا۔ آفاق احمد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

سرکاری وکیل نے مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔ آفاق احمد کیخلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer