ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ساہیوال میں شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر رقم ہتھیانے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہباز نور غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا، اس نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزم نے ایک خاندان سے برطانیہ بھجوانے کیلیے 70 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم سے 51 جعلی ویزے، 12 ورک پرمٹ اور 14 پاسپورٹس کی نقول برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ شینجن کے 12 جعلی ویزے، نیوزی لینڈ کے 12 ویزے اور فجی کے 8 ویزے بھی برآمد ہوئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم شہباز نور سے البانیہ کے 9 اور ناروے کے 3 جعلی ورک پرمٹ بھی برآمد ہوئے، ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور انسانی سمگلنگ سے متعلق دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔ 

 ملزم کے خلاف پولیس نے جعلسازی کے 6 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔