ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛191 ٹریفک حادثات میں 232 افراد زخمی 

 لاہور ؛191 ٹریفک حادثات میں 232 افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 191 ٹریفک حادثات کے دوران 232 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 191 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 232 افراد زخمی ہوئے ۔ 79 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 153 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔۔۔