ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 19 افراد گرفتار

پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 19 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ رات کی گئی کارروائی کے دوران 19 افراد گرفتار کیے گئے، جن کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں ۔ 

تھانہ وارث خان سے 8, صادق آباد سے 6، رتہ امرال سے 3 اور بنی سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، خصوصی پولیس ٹیمیں علاقہ میں گشت کر رہی ہیں، بلند عمارتوں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا 3 سے 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کریں، اپنی وقتی خوشی کے لئے دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے ۔