ویب ڈیسک :دہلی پولیس نے ہاشم بابا نامی معروف گینگسٹر کی بیگم زویا خان المعروف ’لیڈی ڈان‘ کو کئی سال کی کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا۔
"دہلی کی لیڈی ڈان" کے پاس 270 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ برآمد شدہ ہیروئن کی بین الاقوامی مالیت ایک کروڑ بتائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ خاتون زویا خان طویل عرصے سے پولیس کے ریڈار پر تھی۔ زویا خان نے جیل میں قید اپنے شوہر کے غیر قانونی کاروبار کی دیکھ بھال کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار خاتون کے شوہر پر قتل، بھتہ خوری اور اسلحے کی اسمگلنگ کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔
زویا خان نے اپنے شوہر ہاشم بابا کی گرفتار کے بعد ان کے گینگ کی ذمہ داریاں سنبھالی۔ زویا جیل میں رہتے ہوئے گینگ کی بھتہ خوری اور منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھی۔