ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، سر گنگا رام ہسپتال داخل

سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، سر گنگا رام ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سر گنگا رام ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔