یاسر عرفات: نارووال ظفروال بائی پاس پر ٹریفک کانسٹیبل کو تین افراد نے سر عام روڈ پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں ملزمان کو ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل کو تھپڑوں مکوں سے نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈی پی او ملک نوید کا مزید کہنا ہےکہ باوردی پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق عمران نامی کانسٹیبل ظفروال بائی پاس ڈیوٹی پر موجود تھا ، ملزمان روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے خوش گپیوں میں مشغول تھے ۔ ڈیوٹی کانسٹیبل نے گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہاں ،جس پر ملزمان تعیش میں آگئے اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔