ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمی بخاری باکسر بن گئیں، گرین شرٹس پر آہنی مکوں کی بوچھاڑ کر ڈالی

Uzma Bokhari, City42, Pakistan cricket Team, Green Shirts, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب کی وزیر اطلاعات پبلک کو لاہور میں چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے انتظامات میں  پنجاب حکوت کے شاندار کردار اور آج کل لہاور سمیت پورے پنجاب میں  پبلک کے سر پر سوار کرکٹ بخار کے متعلق بھی اطلاعات دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے خصوصی انٹرویو میں یہ اطلاع دینا زیادہ ضروری سمجھا کہ  گرین شرٹس اشتہارات پر جتنی محنت کرتے ہیں،اگر اتنی ہی محنت کھیل کی پریکٹس پر لگائیں تو حالات بہتر ہو جائیں۔  

 پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں کل نیوزی لینڈ کی بہتر کھیلنے والی ٹیم سے اچھا مقابلہ کر کے ہار گئی تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آج جمعرات کے روز  شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم سمیت کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک نیوز چینل سے  انٹرویو میں پنجاب کی وزیر اطلاعات نے  کہا,  "یہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات میں نظر آنے پر کرتے ہیں اتنی ہی پریکٹس کرنے پر لگائیں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں۔" شاید عظمی بخاری کو کسی نے یہ بتایا ہو گا کہ نیوز ور انٹرٹینمنٹ چینلز پر چلنے والے اشتہارات ریکارڈڈ نہیں ہوتے بلکہ ان میں دکھائی دینے والے ماڈلز کر ہر روز لائیو ان اشتہارات میں کام کرنے کی محنت کرنا پڑتی ہے۔ 

عظمیٰ بخاری نے وزیر داخہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جس سرجری کا ذکر کیا تھا وہ تو کہیں نظر نہیں آئی۔ نہ سرجری ہوئی، نہ درِپ لگھی نہ اور کچھ ہوا!

ان تابڑ توڑ حملوں کے ساتھ اسی سانس میں عظمی بخاری نے کہا، یہ باتین اب اس وقت کرنے کی نہیں ہیں، ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے، اب ٹیم کو بیک کرنا ہے، بیک کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، کھیلنے کے سوا ٹیم کے پاس کوئی آپشن نہیں۔

عظمی بخاری نے نیوز چینلز پر روزانہ بھاشن دینے والے کرکٹ ایکسپرٹس کی طرح کمال سنجیدگی سے کرکٹ بگھارتے ہوئے کہا،  فخر زمان کی انجری کے بعد نسیم شاہ سے امیدیں ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ نسیم شاہ کے متعلق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس کی جیتنے کے لئے سنسئیر ایفرٹس نظر آتی ہیں۔

باقی کھلاڑیوں کے متعلق وزیر اطلاعات نے اطلاع دی کہ باقی اگر ہارتے بھی ہیں تو ان کےرویہ سے لگتا ہے،  چِل ماحول، مِٹھے چاؤل، مسئلہ کوئی نہیں، ہار وی گئے آں تے خیر اے، کیہہ فرق پیندا اے۔۔۔۔ 

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے  گرین شرٹس کی تابڑ توڑ مکوں سے طبعیت صاف کرنے کے بعد یہ بھی کہا،  "دل تو پاکستانی ہے، امید ہے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔"