ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس،عدالت کی جانب سے اہم فیصلہ

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس،عدالت کی جانب سے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف شہباز شریف کی جانب سے ہتک عزت کیس کا معاملہ،عدالت نے عمران خان کے حق دفاع پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا،ہائیکورٹ نے 24 نومبر 2022 کو درخواستیں مسترد کر دی تھیں،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پورے کیس میں عمران خان کا رویہ دانستہ نافرمانی والا تھا،عمران خان نے قانونی عمل کا غلط استعمال کیا،اس کیس میں دہرا معیار قائم نہیں کر سکتے،ٹرائل کورٹ نے متعدد مرتبہ عمران خان کو جواب کا موقع دیا، قانون کے مطابق عمران خان نے 30 روز میں جواب جمع کرانا تھا۔

 سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے حتمی موقع کے باوجود 9 مواقع فراہم کئے،ٹرائل کے دوران عمران خان کو 80 غیر ضروری التوا دیئے گئے،بے اختیار عدالت ناانصافی کی بدترین شکل ہے،ایک عدالت کو اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے،موثر عدالتی نظام آئینی جمہوریت میں قانون کی حکمرانی کی بنیاد ہے،ٹرائل کورٹس کا درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے کیسز میں التوا دینا غیر ضروری ہے،کیسز میں غیر ضروری التوا سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد کم ہوتا ہے، عمران خان کو متعدد بار حق دفاع کے سوالات بھیجے گئے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔

 جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے،جسٹس عائشہ ملک کا اختلاف نوٹ میں کہنا تھا کہ سائل کا حق دفاع ختم نہیں ہونا چاہیے،اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتی ہوں۔

Bilal Arshad

Content Writer