(ویب ڈیسک) سونے نے پھر اڑان بھر لی ،فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
ڈالر کی قیمت بڑھنے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 97 ہزار روپے پر پہنچ گیا ،دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوگیا ۔
ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 2150 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستاہوکر 1832 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔