ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہا گیا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑلو,آفتاب سلطان کا الوداعی خطاب

کہا گیا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑلو,آفتاب سلطان کا الوداعی خطاب
کیپشن: Aftab Sultan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ میں اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا، مجھےکہا گیا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑلو۔

 نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ نیب افسران سےکہتا ہوں کہ آئین کو مانیں، اداروں کی بات نہ سنیں، مجھےکہا گیا کہ فلاں کے بھائی کو   چھوڑ دو، کہا گیا کہ فلاں شخص کو   پکڑلو، اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، اپنی اربوں روپےکی پراپرٹی  اور  ایک پلاٹ والے کو  پکڑلوں؟

آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے،کسی کی مداخلت قبول نہیں کی، نیب افسران غیرقانونی اور غیرآئینی احکامات نہ مانیں، نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں ایک فیصد میں مسئلہ ہے۔

سابق چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا، نہ ہی کچھ لےکر جا رہا ہوں، ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔