معمولی  جھگڑے  پر ہمسایوں نے بزرگ ،ڈیڑھ سالہ بچی کا سر پھاڑ دیا 

Indian actress
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر ڈار) معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ تیزی سے پنپ رہا ہے،معمولی باتوں پر لڑائی  جھگڑے ہو جاتے ہیں،ایسا ہی واقعہ منصو رہ بازار کے علاقے میں پیش آیا۔

منصورہ بازار کے علاقے میں گاڑی پارک کرنے پر ہمسایوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا،منصورہ کے رہائشی اکبر اور اسکے بیٹوں زاہد، اختر اور شاہدنے 70 سالہ شہری محمد اقبال اور ڈیرھ سالہ بچی کا اینٹ مار کر سر پھاڑ دیا۔
متاثرہ شخص محمد اقبال کا کہنا ہے کہ15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس موقع ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی،جبکہ ملزمان نے پہلے بھی گھر کے باہر فائرنگ کی،ملزمان کی بدمعاشی کے قصے علاقے میں زبان زدعام ہیں،شہری محمد اقبال نے مزید کہا کہ پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی۔