کورونا سے مزید 31 افراد  جان کی بازی ہارگئے

 کورونا سے مزید 31 افراد  جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی  جبکہ مزید 31 کورونا افراد جان  کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر   کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےمزیدایک ہزار 360 کیسز  رپورٹ جبکہ مزید 1 ہزار 15 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔  اب تک 30 ہزار 40 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں  مجموعی  طور پرمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 1ہزار680 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے 67 ہزار 672 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 302 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 3 ہزار 968 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 597 ٹیسٹ کیےگئے جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 422 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 63 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 454 ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 955 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 207 ہو گئیں۔

 سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 64 ہزار 522 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 30 ہو گئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 839 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔  کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 274 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 373 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 669 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 783 مریض وفات پا چکے ہیں۔ گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 358 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔