ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت

لاہور پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: لاہور میں پی ایس ایل میچز شروع ہونے سے 18 روز قبل ہی 95 فی صد سے زائد ٹکٹس فروخت ہو گئے۔

لاہورئیے پی ایس ایل سکس کو اپنے شہر میں خوش آمدید کہنے کو بے قرار ہیں۔ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 10 مارچ سے شروع ہونا ہیں لیکن زندہ دلان شہر نے تیاریاں ابھی سے مکمل کرلی ہیں۔ لاہوریوں نے پی ایس ایل کے لیگ میچز کے لئے بک می ڈاٹ پی کے سے ٹکٹس بک کروالئے۔ لاہور میں شیڈول دس لیگ میچز کے 55 ہزار ٹکٹس میں سے 54 ہزار سے زائد ٹکٹس بک ہو گئے ہیں۔

شیڈول کے مطابق دس مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں پشاور اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہوگا۔ 11 مارچ کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی مدمقابل ہوں گی۔ 12، 13 اور 14 مارچ کو دو، دو میچز شیڈول ہیں۔16 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان آخری لیگ میچ ہو گا۔پلے آف اور فائنل میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا آغاز کامیابی سے کر دیاہے، لاہور قلندرزنے 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

سیزن 6 کے انعقاد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کیے گئے اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں، تماشائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔