تُرکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے معروف اداکاروں کی سٹی نیوز نیٹ ورک آمد

 تُرکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے معروف اداکاروں کی سٹی نیوز نیٹ ورک آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: شہرہ آفاق تُرکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں الپ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے مہمت پالا ، گوکحان کراسک اور حکان سیرم کا سٹی نیوز نیٹ ورک ہیڈ آفس آمد، نیوز اسٹوڈیو، نیوز روم، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور نیوز پیپر سیکشن کا دورہ کیا۔

ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکاری کے جوہر دیکھانے والے اداکار مہمت پالا ، گوکحان کراسک اور حکان سیرم نے سماجی شخصیت شاہد قادر اور چیئرمین لاہور ریسٹورانٹس ایسوسی ایشن محمد عامر کے ہمراہ سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ کیا، اس موقع پر سینئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم بخاری نے مہمانوں کا استقبال کیا، اس موقع پر سینئر صحافی راؤ دلشاد، طاہر جمیل، شہزاد پاشا، اسد ندیم، بسام سلطان، محمد اویس، شہریار خالد بھی موجود تھے۔ مہمانوں کو نیوز اسٹوڈیو، نیوز روم، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور نیوز پیپر سیکشن کا دورہ کروایا گیا۔ 

ترک اداکاروں نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا، مہمانوں کا کہنا تھا کہ ملک کے سب بڑے صحافتی ادارے میں آکر بہت خوشی ہوئی، نوجوان صحافیوں سے ملاقات کروانے پر شاہد قادر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

سینئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ ارطغرل ڈرامے میں شاندار اداکاری پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی، پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ محبت کرتی ہے اور یہ دوستی تاحیات رہے گی۔ 

ترک مہمانوں نے اپنے مختصر دورے کے دوران سٹی نیوز نیٹ  کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا، جبکہ اس موقع پر سٹی نیوز نیٹ ورک اسٹاف نے  ترک اداکاروں کے ہمراہ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer