ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سید نور کی عمر کتنی ہوگئی؟ جانئے

سید نور کی عمر کتنی ہوگئی؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کے نامور ہدایتکار فلمساز سید نور ستر برس کے ہو گئے، سالگرہ کی تقریب کا انعقاد فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا۔

پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں لیجنڈ ہدایتکار سید نور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انہیں پھول پیش کیے گئے۔ تقریب میں چوہدری اقبال، محمد ارشد گجر، چوہدری عارف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے روح رواں اقبال چوہدری اور صدر یورپ لندن پریس کلب چوہدری عارف کا کہنا تھا کہ حکومت کو سید نور کو فن و ثقافت کی بحالی کے لئے ذمہ داریاں دینی چاہئیں۔

سالگرہ کی تقریب منانے پر سید نور واقعی خوش نظر آئے اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرتے رہے۔