مفخرعدیل کیخلاف انکوئری کیلئےمراسلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال

مفخرعدیل کیخلاف انکوئری کیلئےمراسلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) شہباز تتلہ کیس میں آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی مفخرعدیل کو سرنڈر کرنے اور اسکے خلاف انکوائری کرنے کے لیے مراسلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوبھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کیس میں ایس ایس پی مفخرعدیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوائی تھی جس پر آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی کی ڈیوٹی سےمسلسل غیرحاضری اورکیس میں ملوث پر سرنڈر کرنے اور انکوائری کرنے کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

 گزشتہ روز  ایڈوکیٹ شہبازتتلہ کے کیس میں ایس ایس پی مفخرعدیل کے خلاف اب تک کی تفتیش میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پررپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی تھی،آئی جی پنجاب نےمتعلقہ برانچ کو ہدایت کی تھی کہ مفخرعدیل پی سی کمانڈنٹ کی اورسی سی پی او کی رپورٹ کے بعد سرنڈر کرنے کے لیے سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائےجبکہ ایس ایس پی مفخرعدیل کی ڈیوٹی سےمسلسل غیرحاضری کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ 16 فروری کو پولیس نے ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری مفخر عدیل، سابق ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز احمد تتلہ کے پراسرار لاپتہ ہونے کے کیس میں دو نوں کے قریبی دوست اسد بھٹی کو گرفتار کیا،جس نے دوران تفتیشی سنسنی خیز انکشافات کیےتھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer