فیس بک کو اپنی آواز دے کر پیسے کمائیں

فیس بک کو اپنی آواز دے کر پیسے کمائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیس بک صارفین کیلئے اچھی خبر،اب صارفین وائس ریکارڈنگ دے کر گھر بیٹھے پیسے کماسکیں گے۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے ساتھ " پروناؤنسی ایشن" نام کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔  فیس بک ہر ریکارڈنگ کے بدلے صارف کو 200 پوائنٹس دے گا اور 1000 پوائنٹس مکمل ہونے پر صارف کو 5 ڈالر دیئے جائیں گے۔ تاہم ابھی پاکستانی صارفین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ فی الحال امریکا میں اس پراجیکٹ کا آغاز ہواہے۔ اس پراجیکٹ میں ضروری ہے کہ عمر 18 سال اور دوستوں کی تعداد 75 سے زائد ہو۔

فیس بک صارفین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ یہ ریکارڈنگز صارفین کی پروفائلز سے منسلک نہیں کی جائیں گی اور بغیر صارف کی رضامندی کے انہیں فیس بک کی ملکیتی کسی بھی جگہ پر شیئر نہیں کیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔