ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنسی زیادتی کے مقدمات میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

جنسی زیادتی کے مقدمات میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
کیپشن: City42 - Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) لاہور میں غیرت کے نام پر ہر مہینے ایک قتل ہونے لگا، گزشتہ چھ ماہ میں شہر میں غیرت کے نام پر 6 قتل ہوئے، جبکہ جنسی زیادتی کے مقدمات میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

لاہور جیسے بڑے شہر میں ہر مہینے غیرت کے نام پر ایک قتل ہونا لمحہ فکریہ ہے، پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق شہرمیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران غیرت کے نام پر قتل کے 6 مقدمات درج کرائے گئے، جن میں سے ابھی تک کسی ایک مقدمے کی کارروائی بھی مکمل نہیں ہوسکی، اب تک صرف 2 مقدمات کے چالان ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer