ہائی سکولز اساتذہ کیلئے 'ٹیچرز ایکسیلنس اینڈ اچیومنٹ پروگرام' کا آغاز

ہائی سکولز اساتذہ کیلئے 'ٹیچرز ایکسیلنس اینڈ اچیومنٹ پروگرام' کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) اب انگریزی زبان پرعبور اساتذہ کے لیے لازمی، ہائی سکولز کےاساتذہ کو6 ہفتوں پرمشتمل تربیت لینا ہوگی، تربیتی ورکشاپ ریجنل انگلش لینگوئج آفس اینڈ ایلوایشن کےتعاون سے شروع کرائی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نےلاہور سمیت پنجاب بھرکے سرکاری ہائی سکولوں کے اساتذہ کی انگریزی زبان پر دسترس کیلئےانہیں تربیت دینےکا فیصلہ کیا ہے، تربیتی ورکشاپ 6 ہفتوں پرمشتمل ہوگی۔  ورکشاپ کا نام" ٹیچرزایکسیلنس اینڈ اچیومنٹ پروگرام" رکھا گیا ہے، پہلےمرحلے میں پبلک اورفاونڈیشن کے سکولوں کو تربیت دی جائے گی، تربیتی ورکشاپ میں شرکت کیلئے دس مارچ تک اساتذہ درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer