(سعودبٹ) سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کےدرمیان سرکاری گاڑی کا تنازع حل ہوگیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ نے کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کے زیراستعمال 1300 سی سی سرکاری کرولا گاڑی ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ڈاکٹر شہباز گل کو پبلک لمیٹڈ کمپنی کی سرکاری گاڑی دینے کے احکامات صوبائی کابینہ نے دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کو گاڑی کی منتقلی کیلئے جنوری میں تین مرتبہ خط لکھا گیا، سی ای او نے موقف اختیار کیا کہ پبلک لمیٹڈ کمپنی کا اثاثہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت کے بغیر منتقل نہیں ہوسکتا، کمشنر سوشل سکیورٹی نے 16 فروری کو کمپنی کے سی ای او کی رہائشگاہ پر دوبارہ درخوست بھجوائی، جس پر سی ای او نے گاڑی حوالے کرنے کی یقین دہانی کرادی۔