کنیئرڈ کالج کا 81 واں کانووکیشن، 634 طالبات میں اسناد تقسیم

کنیئرڈ کالج کا 81 واں کانووکیشن، 634 طالبات میں اسناد تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)کنیئرڈ کالج برائے خواتین کا 81 واں کانووکیشن ہوا جس میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مختلف پروگرامز میں فارغ التحصیل 634 طالبات کو اسناد، تیرہ کو سونے کے تمغے اور چالیس طالبات کو ٹیچرآنرز میرٹ لسٹ پر ڈگری کیساتھ میڈلز بھی دیئے گئے۔

گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے طالبات سے خطاب کیا اور اسناد ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

طالبات نے کہا کہ یہ ڈگری ان کی محنت کیساتھ والدین اور اساتذہ کی بھی محنت کا صلہ ہے۔

طالبات کو ڈگری ملنے پر اُن کے والدین کا کہنا تھاکہ یہ دن اُن کے لئے قابل فخر ہے۔

ڈگری ملنا طلبا کیلئے ناقابل فراموش لمحہ ہوتا ہے اور ایسا ہی کینئرڈ کالج میں بھی نظر آیا۔اسناد ملنے پر طالبات نے ہوا میں ٹوپیاں اچھال کر خوشی کا اظہار کیا۔