گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا، اور ان کی جگہ  آمنہ کامران کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے اجلاس میں مائیکل اے تھامسن کا استعفی منظور کیا اور آمنہ عمران کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ ممبران کو آگاہ کیا۔اس موقع پر بورڈ ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، شفافیت کو ہر صورت مد نظر رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ آمنہ کامران اس وقت سینئر ہیڈ مسٹریس کےطور پرکام کررہی ہیں۔

 یاد رہے کہ مائیکل اے تھامسن نے چند روز قبل ایچیسن کالج کی فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے گورنر ہاؤس سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سٹاف کو خط کے ذریعے آگاہ کیا۔ مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس، نظم و نسق کو خراب کیا، کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے سکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

 انہوں نے کہا تھا کہ سکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں کے حوالے سے میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer