ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران رانا ثناءاللہ نیند کے مزے لوٹتے رہے

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران رانا ثناءاللہ نیند کے مزے لوٹتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تقریر کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خوابوں کی دنیا میں کھو گئے اور نیند کے مزے لوٹتے رہے، جبکہ شہباز شریف وزیر قانون کی تعریفوں کے پل باندھتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق نیند بڑی بے رحم ہوتی ہے بڑوں بڑوں کو مات دینا اس کے لئے بچوں کا کھیل ہے، ٹھیک کہتے ہیں کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے، پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی اور نادراکےدرمیان ایم اویو پردستخط  کرنے کی تقریب میں پنجاب کے طاقتور وزیر  رانا ثناءاللہ بھی نیند کے آگے بے بس ہوگئے، تقریب کی سولی پر بھی نیند کے مزے لوٹتے رہے اور کیمرے کی آنکھ ان کو دیکھتی رہی، اس کے باوجود رانا ثناءاللہ نیند سے بیدار نہ ہوئے۔

اسی دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف رانا ثناءاللہ کی تعریفیں کرتے رہے لیکن صوبائی وزیر قانون اپنی خوابوں کی دنیا میں مگن خراٹے مارتے رہے۔