ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
کیپشن: City42 - Bilawal Butto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو اپنے دورے کے دوران انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے اور پنجاب کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کےدوران بلاول بھٹو وسطی پنجاب میں جلسوں کے انعقاد پر قائدین سے مشاورت بھی  کریں گے۔