ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روئیتِ ہلال کمیٹی نے رجب المرجب کے چاند کی روئیت پر اپنا فیصلہ سنا دیا

رجب کا چاند، روئیت ہلال کمیٹی، سٹی42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: : روئیتِ ہلال کمیٹی نے طویل اجلاس کرنے کے بعد  رجب المرجب کے چاند کی روئیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی نے آج اتوار کی شام رجب المرجب کے چاند کی روئیت ہونے کا اعلان کر دیا ہے،

رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے کے بعد آج یکم رجب المرجب 1447 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے۔ کل شام آفتاب غروب ہونے تک رجب کی یکم تاریخ رہے گی۔

متعدد عرب ممالک میں آج شام غروبِ آفتاب کے ساتھ رجب کی دوسری تاریخ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 

 چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی کے چئیرمین  مولانا عبدالخبیر آزاد ک نے آج اسلام ٓٓباد مین مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے دوران ملک بھرت سے آنے والی شہادتوں اور ان پر جید علما کی رائے پر مفصل غور کرنے کے بعد رجب کا چاند نظر آنے کا رسمی اعلان ابھی کچھ لمحے پہلے کیا ہے۔ مآج تمام ہونے والے قمری مہینے کے 29 دن شمار کئے گئے۔

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا رسمی اعلان ہوتے ہی وفاقی وزارت مذہبی امور نے رجب المرجب کے چاند کی روئیت کا اعلان کر دیا اور رسمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 سپارکو نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ رجب المرجب کا چاند آج ہی نظر آنے کا امکان ہے، اور یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہوگی۔