ویب ڈیسک: مظفرگڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل اقبال بھٹی کی بیٹی فوزیہ کی شادی کی تقریب میں پولیس نے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے منتظمین کا کردار ادا کیا اور شہید اہلکار کے خاندان سے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔
تقریب کے دوران بارات کو پولیس پروٹوکول کے تحت میرج ہال تک پہنچایا گیا، جبکہ دلہن کا استقبال لیڈی کانسٹیبلز نے پھول نچھاور کرتے ہوئے کیا۔ پولیس اہلکاروں کی اس شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا اور شہید کے اہل خانہ کے حوصلے کو تقویت دی۔
یاد رہے کہ پولیس کانسٹیبل اقبال بھٹی مظفرگڑھ میں ایک پولیس مقابلے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے شہید کے خاندان کی خوشی کے موقع پر بھرپور تعاون کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔