ویب ڈیسک: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لیسکو کے اہلکار محمد عرفان کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ملزم لائن سپرنٹنڈنٹ کے طور پر لیسکو سب ڈویژن آفس جیا موسٰی میں تعینات تھا اور ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بجلی کا نیا کنکشن لگانے کی مد میں شکایت کنندہ سے 15 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ کارروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔