ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر

سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ اور نیٹ میٹرنگ پراجیکٹس میں مزید تبدیلیوں کی تجاویز سامنے آ گئی ہیں، جن کے تحت صارفین کو دی جانے والی سہولیات محدود کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ بلنگ پراجیکٹ میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ صارفین کو سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے کنٹریکٹ منظور شدہ لوڈ کے مطابق دیا جائے۔ اس وقت نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں صارفین کو منظور شدہ لوڈ سے زیادہ کنٹریکٹ کرنے کی اجازت ہے اور ڈیڑھ گنا تک سولر سسٹم لگانے کی سہولت موجود ہے۔

نئی تجاویز کے تحت نیٹ بلنگ پر ترمیم کے بعد یہ سہولت بھی ختم کر دی جائے گی اور سولر سسٹم کی تنصیب صرف منظور شدہ لوڈ کے مطابق ہی ممکن ہو سکے گی۔ ماہرین کے مطابق منظور شدہ لوڈ کے مطابق سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔

بجلی کی پیداوار کم ہونے کی صورت میں صارفین اضافی بجلی قومی گرڈ کو فروخت نہیں کر سکیں گے، جس کے نتیجے میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو سولر صارفین کو ادائیگیاں کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجاویز پر عمل درآمد سے سولر صارفین کی حوصلہ شکنی ہوگی، جبکہ نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی پیدا کرنے والے افراد کو مالی فائدہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔