راودلشاد:پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو اِن ایکشن، سرکاری محکموں کی آڈٹ رپورٹس کی چھان بین کا سلسلہ تیز کردیا۔
بزدار دور میں ایک سال میں 20ارب سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، مالی سال22-2021 میں بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔
پی اے سی ٹو کی رپورٹ کے مطابق 20ارب کی بےضابطگیاں سامنے آنے پر 7ارب کی ریکورٹ مکمل، سرکاری محکموں کی 5ارب کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہے۔
چیئرمین علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی،تحقیقات مکمل طور پر میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔
رقم کی ریکوری کیلئے پی اے سی ٹو پوری طرح سے متحرک ہے،کئی محکموں نے ریکوری کے عمل میں مثالی تعاون کیا۔