ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور:غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے والابھارتی شہری گرفتار

قصور:غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے والابھارتی شہری گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قصور کے علاقے میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 بھارتی شہری کو رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

 تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود میں واقع سہجرہ کے مقام سے بھارتی شہری کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

  حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے بھارتی شہری کی شناخت شرندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

 حکام نے بتایا کہ شرندیپ سنگھ تحصیل شاہ کوٹ، ضلع جالندھر کا رہائشی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

  واقعے کے بعد رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو حراست میں لیا۔

 بعد ازاں رینجرز نے گرفتار بھارتی شہری کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گنڈا سنگھ کی پولیس کے حوالے کر دیا۔