ویب ڈیسک:اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔
2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن میں نوجوان بیٹر سمیر منہاس خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔ وہ 4 میچوں میں 299 رنز اسکور کر چکے ہیں جن میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔
بولنگ میں بھی پاکستان کا کمبی نیشن مضبوط ہے۔ رائٹ آرم فاسٹ بولر عبد السبحان 11 جبکہ لیفٹ آرم بولر محمد صیام اب تک 8 وکٹیں لے چکے ہیں۔