سٹی42: لاہور کے علاقے ریس کورس میں شادی کی تقریب کے دوران چوری کی واردات پیش آ گئی، جہاں نامعلوم چور دلہن کی والدہ کا قیمتی پرس چوری کر کے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واردات جیل روڈ کی ایک مارکی میں منعقدہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آئی، جہاں نامعلوم شخص موقع پا کر پرس لے گیا۔ چوری ہونے والے پرس میں 5 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی جیولری موجود تھی۔
ریس کورس پولیس نے متاثرہ شہری شاہد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے ملزم کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔