ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   نورا فتیحی بال بال بچ گئی

Nora Fatehi, City42, road accident, Music Consert
کیپشن: نورا فتحی کا سڑک پر شدید ایکسیڈنٹ ہوا، وہ ہسپتال سے مرہم پٹی کروا کر زخمی حالت مین ہی اپنے کنسرٹ مین پہنچ گئی۔ ان مین بہت کچھ الگ ہے، اب پتہ چلا کہ ان میں حادثہ کا سامنا کرنے کی قوت بھی کچھ الگ ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بالی ووڈ کی اکلوتی غیر ملکی سینسیشن ہردلعزیز  ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی بمبئی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں۔

نورا فتیحی  بمبئی مین ہو رہے سن برن میوزک فیسٹیول میں ڈیوڈ گیٹا کے ساتھ اپنی طے شدہ پرفارمنس کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک نشے میں دُھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی اور وہ  کنسرٹ کی بجائے ہسپتال پہنچ گئیں۔ 

نورا فتیحی کا تعلق مراکش سے ہے اور وہ کئی سال سے بھارت میں مقیم ہیں جہاں وہ  ممبئی کی فلم انڈسٹری کے ساتھ انٹرٹینمنٹ چینلز پر بھی سب سے زیادہ مقبول سینسیشن کی حیثیت  حاصل کر چکی ہیں۔ وہ سوشل پلیٹ فارمز پر بھی بے حد مقبول ہیں۔ 

اس مقبول اداکارہ کے ساتھ  بمبئی کی سڑک پر اچانک خوفناک حادثہ ہو گیا جس میں ان کی جان تک جا سکتی تھی۔

میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹص کے مطابق نورا فتیحی اپنی ٹیم کےساتھ سن برن فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو زوردار ٹکر مار دی۔  حادثہ شدید تھا، نورا کے سر  پر گھمبر زخم آیا۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے سر کے اندر خون بہنے کے خطرے کا تجزیہ کرنے کے لئے نورا کا فوری طور پر سی ٹی سکین کیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں نورا فتیحی کو کنکشن ہوا ہے۔

 حیران بات یہ ہوئی کہ انرجی سے بھری نورا نے ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کرنے کی ہدایت کو نطر انداز کر دیا اور ہسپتال سے اٹھ کر  سیدھا کنسرٹ میں پہنچیں اور سن برن 2025ء میں پرفارم کیا۔ 

نورا کے  مداحوں نے ان کے اس جذبے کو بھرپور تالیو اور تعریفی کلمات سے سراہا۔ حادثے کے بعد نورا فتیحی کی گاڑی کی تصویر بھی سامنے آئی ہے،  گاڑی ایک سائیڈ سے بری طرح پچک چکی ہے جس سے ٹکر کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گاڑی کی اس ہی سائیڈ پر نورا بیٹھی ہوئی تھیں۔

 نورا فتیحی کا یہ سال عالمی سطح پر انتہائی کامیاب رہا ہے، حال ہی میں انہوں نے امریکا کے مشہور ’دی جمی فالن شو‘ میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچائی ہے۔

  اداکاری کے شعبہ میں نورا فتیحی نے جنوبی بھارت کی ہارر فلم ’کنچنا 4‘ اور ’کے ڈی: دی ڈیول‘ کے ذریعے قدم جمائے ہیں جبکہ حال ہی میں ان کی ویب سیریز ’دی رائلز‘ بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔