خواتین کے پرس کا صفایا کرنے والی عورتوں کا گروہ گرفتار

Women thives,gang arrested.City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)مختلف برانڈز کی سیل آفرز کے دوران خواتین کے پرس کا صفایا کرنے والی چورملزمان گرفتار کر لی گئیں۔

گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ گرفتارکیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ملزمہ بسمہ کاشف اور کرن اعظم شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف برینڈز کی سیل کے دوران خواتین ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر شاپنگ کے لیے آئیں، اور خواتین کے پرس سے نقدی اور قیمتی اشیاء نکال لیں۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔