لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند سےفلائٹ شیڈول متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 22 پروازیں منسوخ،پانچ تاخیر کا شکار رہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 9725 منسوخ کر دیا گیا۔ ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 9726 ،دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 416، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 ، شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 ، شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 204 ،ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241، ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 242،دمام جانے والی پرواز پی کے 9247، ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 ، مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 ،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307، کوئٹہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 543 منسوخ کر دی گئیں۔ادھر شارجہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 413 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer