بجلی،گیس کے بعد آٹا بھی مہنگا کرنے کی تیاریاں

بجلی،گیس کے بعد آٹا بھی مہنگا کرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن علی)  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 786 سے بڑھا کر 860 کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعتوں کو گیس کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غریبوں کے روزگار کی بندش کے مترادف قرار دے دیا۔

شادمان میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا، چیئرمین پنجاب عبدالرؤف مختار سمیت دیگر نے لاہور اکنامکس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ملز مالکان کے ساتھ جانبدار رویہ نہ اپنائے اور دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کی فلور ملز کو بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت دی جائے، دیگر صوبوں میں بھی سرکاری گندم 1375 روپے فی من کے حساب سے ملوں کو فراہم کی جاتی ہے جبکہ پنجاب میں بھی سرکاری گندم 1375 روپے فی من ہے تاہم دیگر صوبے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرتے ہیں، آٹے کے20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 786 روپے ہی مقرر کر رکھی ہے جو اب قابل قبول نہیں کیونکہ اب بجلی کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

 اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کا کہنا تھا کہ حکومت فلور ملز کو آٹے اور اسکی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دے۔

Sughra Afzal

Content Writer