ڈینٹل ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان، مریض پریشان

ڈینٹل ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان، مریض پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) شہر میں دانتوں کے امراض کی سب سے بڑی علاج گاہ میں طبی سہولتوں کا شدید فقدان، ڈینٹل ہسپتال کے پرانے، خراب ڈینٹل یونٹس اور طبی آلات سمیت مشینری کی جگہ نئی مشینری خریدنے کیلئے پی سی ون تیار کیا گیا تاہم فنڈز ہی نہ مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے بیشتر شعبوں میں نصب ڈینٹل یونٹس یا تو خراب پڑے ہیں یا پرانے ہونے کی وجہ سے مکمل فعال نہیں رہے۔ ایسی صورتحال کی وجہ سے ہسپتال میں دانتوں کے امراض کا علاج کرانے کے لیے آنے والے مریضوں کو علاج کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سنگین مسئلے کا تدارک کرنے کے لیے چند ماہ قبل تمام خراب ڈینٹل یونٹس، طبی آلات اور مشینری کو تبدیل کرکے نئی مشینری اور ڈینٹل یونٹس خریدنے کے لیے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا جس میں سات کروڑ سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

 تاہم حکومت نے رواں مالی سال میں ڈینٹل ہسپتال کے خراب ڈینٹل یونٹس اور مشینری سمیت آلات کو تبدیل کرنے کے لیے فنڈز ہی فراہم نہیں کیے ہیں اور ڈینٹل ہسپتال کی حالت بہتر بنانا بدستور ایک خواب ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw