ایف آئی اے کا ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کیخلاف آپریشن

ایف آئی اے کا ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے کا بیٹ کوائن کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بیٹ کوائن کرنسی کا کاروبار کرنے والے چار ملزمان کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان عرصہ دراز سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں بیٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسی کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے اور اسی سلسلہ میں ایف ائی اے نے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان عرصہ دراز سے سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس کی مدد سے اس کاروبار سے منسلک تھے، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن، مہران، ناصر اور حسن عباس شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw